نئی دہلی، 25 اکتوبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ہندوستان میں دنیا میں سنیما ’ کنٹنٹ‘ کی تخلیق کا ’ سب کانٹینٹ‘بننے کی صلاحیت ہے اور ہمیں صرف ان لوگوں تک پہنچنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے جن کے پاس تفریحی ذرائع اور کنٹنٹ تخلیق کے لیے پیسہ خرچ کرنے کا ایک وسیلہ ہے
۔
مسٹر ٹھاکر نے 67 ویں نیشنل فلم ایوارڈ تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان ایک ایسی سرزمین ہے جہاں دنیا میں ہر کوئی فلموں کی شوٹنگ کے لیے آنا چاہتا ہے۔ انہوں نے سنیما انڈسٹری کے شعبے سے کہا کہ وہ اس شخص کے بارے میں سوچیں جو سینما ہال کے باہر کھڑا ہے ۔ ہمیں تفریحی کوغریبوں تک پہنچانے کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔