کانز ، 18 مئی (یو این آئی) ہندوستانی فلم انڈسٹری نے کہانی سنانے اور ٹیکنالوجی میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک کو تخلیقی معیشت کا عالمی دار الحکومت بنانے کا عہد کیا ہے۔
اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بدھ کو کانز فلم فیسٹیول میں ہندوستانی پویلین کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ کہانی سنانے کی سرزمین آج دنیا کی سرخیوں میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ “ ہم نے فلمی ورثہ کے قومی مشن کے تحت دنیا کا سب سے بڑا فلم بحالی منصوبہ شروع
کیا ہے۔ اس مہم کے تحت تمام 2200 فلموں کو ان کی سابقہ رونقیں بحال کی جائیں گی۔
نئی دہلی سے ایک ویڈیو پیغام میں مسٹر ٹھا کرنے کہا کہ ہندوستان نے دنیا بھر کے فلم سازوں کے لیے "موقع " پیش کیے ہیں۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن نے کانز فلم مارکیٹ میں ہندوستان کے پویلین کا افتتاح کیا۔
منگل کو شروع ہونے والے کانز فیسٹیول میں ستاروں سے سجے ہندوستانی وفد کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر مروگن نے کہا کہ "ہم ایک ایسے دور کا مشاہدہ کر رہے ناما جب ہندوستانی مواد متمامی سے عالمی سلاح پر منتقل ہورہا ہے۔