: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی/7جون(ایجنسی) وبالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر کو انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئی آئی ایف اے) ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔
انوپم کھیر کو ہندستانی سنیما میں گراں قدر اور شاندار خدمات کے لئے اس مہینہ بنکاک میں ہونے والے 19ویں آئیفہ اعزاز سے نوازا جائے گا۔ انوپم کھیر نے کہاکہ میں ہماری فلم صنعت کا حصہ بن کر فخر محسوس کررہا ہوں جو میرے تئیں محبت اور گرمجوشی ظاہرکرنے میں نہایت مہربان رہی ہے۔ میرے 34سال کے کام نے مجھے
شاندار کامیابی حاصل کرنے میں مدد کی ہے اور ایسے وقت میں مدد کی جب میری عمر کے اداکاروں کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل رہے ہیں۔ میں ہندستان اور بین الاقوامی سنیما میں 34برس مزید کام کرنا پسند کروں گا اور نئے اور دلچسپ مواقع پانا چاہوں گا۔
انہوں نے کہاکہ اس طرح کے ہر ایوارڈ کے ساتھ ایک ذمہ داری کا جذبہ آتا ہے جس کے تئیں میں اپنی فلم صنعت اور ہمارے ملک کے نمائندے کے طورپر بین الاقوامی سنیما میں پرمصروف عمل رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔ آئی آئی ایف اے ایوارڈس 21جون سے 24جون تک منعقد ہوں گے۔