the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،17دسمبر(ایجنسی)مشہور اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ چار سال بعد اپنی بیٹی سہانا کو لانچ کریں گے۔

شاہ رخ کی بیٹی سہانا ان دنوں لندن میں ایکٹنگ اور فلم سےمتعلق تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ سہانا کا یہ کورس تقریباً چار سال کا ہے۔ شاہ رخ چاہتے ہیں کہ سہانا پہلے اپنی تعلیم پوری کریں اور اس کے بعد وہ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں۔ سہانا اداکارہ بننا چاہتی ہیں۔ شاہ رخ اپنی بیٹی کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں،لیکن وہ چاہتے ہیں کہ سہانا سب سے پہلے اداکاری اور فلم سے متعلق اپنی پڑھائی مکمل کریں اس کے بعد ہی وہ فلم انڈسٹری سے جڑ سکتی ہیں۔

شاہ رخ کا خیال ہے کہ اداکاری کی تعلیم حاصل کئے بغیر اچھا اداکارنہیں بنا جاسکتا۔ انہوں نے کہا،"سہانا اس وقت سیکھ رہی ہیں کہ اداکارہ کیسے



بننا ہے ،وہ لندن میں پڑھائی کررہی ہیں ۔ پڑھائی کےدوران ایک ڈپارٹمن انٹرنشپ ،تھیئٹر ہوتا ہے،گزشتہ سال جب ان کو انٹرنشپ کرنی تھی ،تب میں نے انہیں زیرو کے سیٹ پر بلا لیا تھا کہ انٹرنشپ میرے سیٹ پر کرلو،ہم ساتھ میں وقت بھی گزار پائیں گے۔ سیٹ پر آنند نے انہیں کوئی دوسرا کام دینے کے بجائے بہت ہی چالاکی سے مجھے سیٹ پر وقت پر لانے کا کام دے کر میرااسسٹنٹ ڈائیریکٹر بنا دیا تھا۔

"

شاہ رخ نے کہا کہ سہانا نے یہ کام اچھی طرح انجام دیا ،وہ ہر روز گھرسےپوری طرح تیار کرکےمجھے سیٹ پر بروقت لانے کا کام کرتی تھی۔ میں سہانا کو انوشکا اور قطرینہ کا کام بھی دکھانا چاہتا تھا کیونکہ دونوں ہی مختلف اداکارہ ہیں۔ وہ بچپن سے ہی دونوں کو اچھی طرح جانتی ہے۔ انوشکا سہانا کے زیادہ قریب ہے۔ میں چاہتا تھا سہانا سیٹ پر انوشکا اور قطرینہ کو دیکھے اور انہیں اچھی طرح سمجھے کہ سیٹ پر اداکارہ کے کام کرنے کا کیا طریقہ ہوتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.