ممبئی/5مئی(ایجنسی) بالی ووڈ سپراسٹار امیتابھ بچن اپنے والداور ممتازشاعر ہری ونش رائے بچن کی وراثت کوسنبھال کررکھنے میں دلچسپی لےرہےہیں۔
امیتابھ بچن کو فلم انڈسٹری میں قدم رکھےہوئےتقریباًپچاس سال ہوگئے۔ ان کی پہلی فلم1969میں ریلیز ہوئی تھی۔ انہوں نے کہاجہاں تک میرے ذاتی معاملےہیں۔ اس میں تقریبا 50 سال تک عوامی زندگی گذاری ہیں لیکن مشہورومعروف شاعر ہری ونش رائے بچن کے بیٹے کی شکل میں پیدائش سےعوامی زندگی
میں ہوں۔ ان کی شخصیت مجھ سے بڑی تھی۔
امیتابھ نے کہاکہ میری اپنی کوئی وراثت نہیں ہے۔ میرےپاس صرف میرے والد کی میراث ہے۔ جسےسنبھال کررکھناچاہتاہوں اور آئندہ بھی اسے سنبھال کررکھوں گا۔ خاص طور"مدھوشالہ" کی نظمیں کوعوامی پروگرام میں پڑھتاہوں۔ امیتابھ اپنےوالدسےملی تعلیمات بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن میں منتقل کرنےکی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ والدکےساتھ ان کی یادیں وابستہ ہیں۔ لیکن ان کی تعلیمات ابھشیک کو دی جائیں گی۔