ممبئی/6مارچ(ایجنسی) بالی وڈ کے مشہور ڈائرکٹر Sujoy Ghosh سجوئے گھوش کا کہنا ہے کہ سپراسٹار Amitabh Bachchan امیتابھ بچن کے بغیر فلم "Badla بدلہ" نہیں بنائی جا سکتی تھی۔ سجوئے گھوش کی ہدایت میں بنی فلم "بدلہ" میں امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کے اہم کردار ہیں ۔ امیتابھ فلم انڈسٹری میں پانچ دہائیوں سے سرگرم ہیں ۔ وہ ہر فلم میں ایک الگ انداز میں دکھائی دیتے ہیں آج جب فلموں میں ان کے کردار کی بات ہوتی ہے تو فلمسازوں کو یہی لگتا ہے کہ امیتابھ سے بہتر کوئی دوسرا پرفارم نہیں
کرسکتا۔
انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے کردار کے بارے میں کہا کہ اگر امیتابھ یہ کردار نہیں نبھاتے تو یہ فلم نہیں بن پاتی۔ انہوں نے کہا میں نے جب اس کردار کے بارے میں سوچا تب میرے دماغ میں پہلا نام امیتابھ بچن کا ہی آیا تھا۔
سجوئے نے کہا کہ فلم "بدلہ" میں کسی سینیئر اداکار کو لینا چاہتے تھے تبھی انہیں لگا کہ یہ فلم تو امیتابھ کے بغیر بن ہی نہیں سکتی۔ امیتابھ کے علاوہ اس لیڈ رول کے لئے ان کے دماغ میں پہلا نام بلراج ساہنی کا آیا تھا جو کہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں ج بکہ دوسرا نام دلیپ کمار کا تھا۔ فلم "بدلہ" 8 مارچ کو ریلیز ہوگی۔