حیدر آباد 14 دسمبر (یو این آئی) قومی ایوارڈ یافتہ اداکار اللو ارجن کو ان کی فلم پیشپا 2 کے پرئمیر کے دوران شہر حیدر آباد کی ایک تھیڑ میں پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ میں ایک خاتون کی موت کے سلسلہ میں گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا کو ہفتہ کی
صبح چنچل گوڑہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔
اپنی رہائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں ان کے مداح پریشان نہ ہوں۔
انہوں نے کہا ” میں قانون کا احترام کرتا ہوں اور کیس پر تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ یہ عدالت میں ہے-