ممبئی، 21 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے ویب سیریز ’’مہارانی کے سیزن 2 کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے ہما قریشی اکثر اپنی آنے والی فلموں سے متعلق اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ہما قریشی نے ویب سیریز مہارانی کے دوسرے سیزن کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے ویب سیریز کی شوٹنگ بھوپال، ہوشنگ آباد اور جموں و کشمیر میں کی گئی ہے ہما
قریشی نے کہا کہجموں و کشمیر میں فلم کامختصر شیڈول شوٹ کیا گیا ہے۔
وہاں اہم کہانی کی شوٹنگ کی گئی ہے۔
سیزن 2 بہت سارے ٹوئسٹ اور ٹرنس سے بھرا ہوا ہے۔
دودوکرن شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس سیاسی تھرلر ویب سیریز کو سبھاش کپور نے لکھا ہے۔
مہارانی کے پہلے سیزن میں ہما قریشی نے سیاست دان رانی بھارتی کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔