the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 9فروری (ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کا کہنا ہے وہ بڑے اداکار سے مقابلہ نہیں کرسکتیں۔

ہما قریشی نے بالی ووڈ میں آنے سے پہلے تھےئٹر میں کام کیا ہے ۔ " گینگس آف وسائے پور" کے بعد ہما نے ڈیڑھ عشقیہ اور بدلاپور جیسی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ ان دنوں ہما گریندر چڈھا اور دیپا مہتہ کے ساتھ بین الاقوامی فلم کررہی ہیں۔ ہما سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنی زیادہ بین الاقوامی پروجیکٹوں پر مرکوز کررہی ہیں تو انہوں نے کہاکہ مجھے صرف اب میرانائر کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر تینوں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش پوری ہوجائے گی۔ مذاق کو جانے دیجئے۔ میں صرف اچھے کام پر توجہ دے رہی ہوں۔ میں فلموں کے تعلق سے تھوڑی اپنی پسند پر توجہ دیتی ہوں اور اس پر مجھے فخر بھی ہیں۔ کام کواتنا مزیدار ہونا چاہئے کہ جو



مجھ جیسی آلسی کو بھی گھر سے باہر آنے کے لئے مجبور کردے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں لڑکیوں کے لئے بہت کم اچھے رول لکھے جاتے ہیں ۔ وہ بیشتر فلموں میں ہیرو کے بغل میں صرف اچھا دکھانے کے لئے ہوتی ہیں۔ یہ وہ اداکارائیں ہیں جو بڑی اسٹار ہیں اور جنہیں اپنی پوری زندگی صرف یہی کرتے ہوئے گزارنی ہے۔ وہ کچھ مختلف کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہیں ۔ میں یہاں کوئی فیصلہ نہیں دے رہی ہوں ۔ میں بھی ویسے رول کرسکتی ہوں پر میں صرف وہی نہیں کرسکتی۔ میں جو رول کروں ، ان کی وجہ سے پہچانی بھی جاوں ، میں نے جن میں کچھ مختلف کرنے کی کوشش بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں سچ میں کسی بڑے اسٹار سے مقابلہ نہیں کرسکتی۔ میں کوئی بڑی اسٹار نہیں ہوں۔ میں ایک اداکارہ ہوں جو دہلی سے صرف اپنے جنون کو جینے آئی ہوں ۔ میں اداکاروں کے درمیان کسی طرح کے مقابلے کو نہیں سمجھتی ۔ میں صرف اچھا کام کرنا چاہتی ہوں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.