ممبئی/28اگست(ایجنسی) بالی ووڈ اداکارہ دشا پاٹنی نے ان رپورٹس کو خارج کردیا ہے ، جس میں یہ دعوی کیا گیا ہے کہ ریتک روشن ان کے ساتھ فلرٹ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریتک روشن انتہائی ڈگنیفائیڈ انسان ہیں ۔ حال ہی میں کچھ ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں ، جن میں بتایا گیا ہے کہ دشا نے ایک فلم ریتک کی وجہ سے چھوڑ دی تھی۔ کہا گیا ہے کہ ریتک روشن کے ان سے فلرٹ کرنے کی وجہ سے
انہوں نے یہ فلم چھوڑی ۔ اب دشا نے ان خبروں کو صرف قیاس آرائی قرار دیا۔
دشا نے کہا کہ اب تک میری ریتک روشن سے کچھ ہی دیر کی بات چیت ہوئی ہے۔ میرے حساب سے وہ بالی ووڈ کے بے حد سنجیدہ انسانوں میں سے ایک ہیں۔ میں نے کوئی فلم چھوڑ دی ہے ، اس بات میں بھی کوئی سچائی نہیں ہے۔