ممبئی، 27 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ کے ماچو ہیرو ہریتک روشن اور کرینہ کپور کی جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آ سکتی ہے۔
ہریتک روشن نے کرینہ کپور کے ساتھ ’میں پریم کی دیوانی ہوں، کبھی خوشی کبھی غم اور یادیں‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔
شائقین اس جوڑی کو ایک بار پھر اسکرین پر دیکھنے کے
لیے متجسس ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ ہریتک اور کرینہ کو ایک ساتھ فلم کرنے کے لیے اپروچ کیا گیا ہے۔
اس فلم کو جنگلی پکچرز پروڈیوس کرے گا۔
فلم کا ٹائٹل ’الج‘ ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم ابھی پروسیس ہے۔
اگر سب کچھ صحیح رہا تو طویل عرصے بعد ریتک اور کرینہ کی جوڑی فلموں میں نظر آئے گی۔