ممبئی، یکم اگست (ایجنسی) بالی وڈ کے ماچومین ریتک روزن اور دیپیکا پاڈوکون پردہ سیمیں پر رام اور سیتا کا کردار نبھاتے نظر آسکتے ہیں۔
بالی وڈ میں ایسا خیال ہے کہ نتیش تیواری مائتھولوجیکل ڈرامہ فلم رامائن بنانے والےہیں اور ریتک اس فلم میں رام کا کردار نبھاسکتے ہیں۔ یہ فلم نتیش کا اعلی پروجیکٹ ہے جس کے لئے ریتک نے اس میں کام کرنے کے لئے رضامندی دے دی ہے۔
ایسا کہا جارہا ہے کہ نتیش تیواری اور روی
اودیور کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم لائیو ایکشن ٹرائی لوجی ہوگی جسے تھری ڈی میں شوٹ کیا جائے گا۔ اس فلم کو ہندی کے ساتھ ساتھ تمل اور تیلگو زبان میں بھی ریلیز کیا جائے گا اور اس کا بجٹ تقریباً 500 کروڑ کا ہوگا حالانکہ ابھی فلم میکرس کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان باقی ہے۔
خیال ہے کہ فلم میکرس سیتا کے کردار کے لئے دیپیکا پاڈوکون کو کاسٹ کرنا چاہتے ہیں اگر ایسا ہوا تو یہ ریتک اور دیپیکا کی ایک ساتھ پہلی فلم ہوگی۔