: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ابو ظہبی، 30 ستمبر (یو این آئی) ہندوستانی ریپ سنسنی یو یو ہنی سنگھ نے ابو ظہبی میں منعقدہ انٹر نیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) راکس 2024 میں اپنی پر فارمنس سے اسٹیج پر دھوم مچادی۔ یو یو ہنی سنگھ نے اپنے سب سے بڑے ہٹ گانوں کے ساتھ پر فارمنس کا آغاز کیا، جس سے وہاں موجود آڈینیس جھوم اٹھی۔
یولیا ونتور بھی ان کے ساتھ اپنی سحر
انگیز آواز کے ساتھ اسٹیج پر شامل ہوئیں، جس سے ستاروں سے سجی شام اور بھی شاندار ہو گئی۔
اس جوڑی نے ایک شاندار پر فارمنس دی، جس میں یولیا نے اپنی زبردست توانائی کا مظاہرہ کیا اور ہنی سنگھ نے اپنی خاص دھنوں سے لوگوں کو پر جوش کر دیا، اس پرو گرام میں ستاروں کی بھیڑ جمع ہو گئی ، جس کی شریک میز بانی سدھانت چترویدی اور ابھیشیک بنرجی نے کی۔