واشنگٹن، 15 اپریل (یو این آئی) امریکی گلو کارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین کی خلاء کی تاریخی پرواز کے بعد زمین پر واپسی کے جذباتی لمحات دیکھنے میں آئے۔
مشہور پاپ اسٹار کیٹی پیری نے خلاء کا مختصر مگر یاد گار سفر کیا، جب
وہ معروف ارب پتی جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اور یجن کے راکٹ کے ذریعے زمین سے 100 کلو میٹر بلند خلاء کی حدود تک پہنچیں۔
یہ سفر صرف 11 منٹ پر مشتمل تھا مگر تاریخ رقم کر گیا، کیونکہ یہ 1963ء کے بعد پہلی مکمل خواتین پر مشتمل خلائی پرواز تھی۔