نئی دہلی/22جون(ایجنسی) پوری دنیا میں یوگا ڈے منایا جارہا ہے ہندوستان بھی پوری طرح یوگا ڈے منارہا ہے، سیاسی، فلمی ہستیاں سے لیکر سبھی نے یوگا کیا، ٹی وی دنیا کی مشہور اداکارہ حنا خان نے یوگا کرتے ہوئے اپنی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس پر لوگوں نے کئی طرح کے تبصرے کیے.
چھوٹے اسکرین کی مشہور اداکارہ حنا خان
نے یوگا کرنے کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا جب آپ سانس لیتے ہیں، کوئی آپ کی شانتی چرا نہیں سکتا،،،، آئے اس دنیا کو اچھی توانائی دیں."
حنا خان کے اس پوسٹ کے بعد لوگوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا، کسی نے کہا نماز پڑھ لو، یوگا کی ضرورت نہیں پڑے گی تو کسی نے کہا کہ اس سے کچھ نہیں ہوگا، نماز پڑھو اللہ خوش ہوں گے.