ممبئی، 15 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالنی آج 76 برس کی ہو گئی ہیں۔ اکتوبر 1948 کو امان کنڈی، تمل ناڈو میں پیدا ہوئیں ہیما مالنی کی والدہ جیا چکرورتی ایک 16 فلم پروڈیوسر تھیں۔ ہیمانے اپنی ابتدائی تعلیم چنٹی سے مکمل کی۔
سال 1961 میں ہیما مالنی کو ایک مختصر ڈرامے پانڈو ونواسم میں بطور ڈانسر کام کرنے کا موقع
ملا- 1968 میں ہیما مالنی کو پہلی بار راج کپور کے ساتھ سپنوں کا سودا گر میں کام کرنے کا موقع ملا۔ فلم کی پروموشن کے دوران ہیما مالنی کو ڈریم گرل کے طور پر پروموٹ کیا گیا۔