ممبئی،16 اکتوبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ ہیما مالنی آج 73 برس کی ہوگیئں۔
وہ نہ صرف بالی وڈ کی مشہور اداکارہ ہیں بلکہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر، کوریوگرافر کے ساتھ ساتھ ایک سیاست دان بھی ہیں۔
انہوں نے تقریبا پانچ دہائیوں کے اپنے کیرئئر میں کئی سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ہے۔
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ہیمامالنی 16 اکتوبر 1948 کوتامل ناڈو کے شہرامنکندی میں پیدا ہوئیں، ان کی ماں جیا چکرورتی فلم ساز تھیں۔
ہیما
نے اپنی ابتدائی تعلیم چنیئی سے مکمل کی۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے سے ہیما کا جھکاؤ بھی فلموں کی جانب ہو گیا۔
انہوں نے اپنی فلمی کیرئر کا آغاز 1965 میں ایک تیلگو فلم سے کیا۔
1968 میں بالی ووڈ کی فلم ’’سپنوں کا سوداگر‘‘ ان کی شہرت کا باعث بنی۔
ہیما مالنی فلمی دنیا میں ڈریم گرل کے نام سے مشہور ہیں۔
।
ہیما کو پہلی کامیابی سال 1970 میں آئی فلم جاني میرا نام سے حاصل ہوئی۔
اس فلم میں ان کے ساتھ اداکار دیو آنند اہم کردار میں تھے۔