: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اجمیر ، 18 مئی (یو این آئی) فلم جولی ایل ایل بی - 3 کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبروں کی طرف سے دائر ایک درخواست پر ہفتہ کو راجستھان کے اجمیر کی منصف نارتھ کورٹ میں سماعت ہوئی۔ اس معاملے میں فیصلہ اگلی سماعت کی تاریخ یعنی 27 مئی کو آسکتا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق درخواست پر بحث کے دوران فلم اداکاروں
اور پروڈیوسر ڈائریکٹر کے وکیل نے عدالت میں درخواست کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔ جس پر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے موجود وکیل نے درخواست کو اہم قرار دیتے ہوئے عدالت سے اسے سننے کی استدعا کی۔ عدالت نے دونوں کے دلائل سننے کے بعد سماعت کی اگلی تاریخ 27 مئی مقرر کی جس میں درخواست پر فیصلہ سنایا جا سکتا ہے۔