ممبئی، 30 جون (یو این آئی) موسیقی کے معاملے میں ہندستان ی کی سرزمین یو ں تو بہت ذرخیز کہی جاسکتی ہے اور اس عظیم سرزمین ہندستان پر متعدد معتبر ہستیاں دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں ان ہی عظیم فنکار ہستیوں میں ہری پرساد چورسیا کا بھی شمار ہوتا ہے جنہوں نے اپنی بانسری کی دھن سے ایک زمانے تک اپنے سامعین کا دل جیتا پنڈت ہری پرساد چورسیا کی پیدائش یکم جولائی
1938ء کو اترپردیش کی ریاست الہ آباد میں ہوئی۔
ان کی ماں تو بچپن ہی میں ہی گذر گئی تھیں جس وقت ان کی عمر محض 6 برس تھی۔
انہوں نے موسیقی کا فن اپنے والد کے علم میں لائے بغیر اپنے ایک دوست کے گھر پر سیکھا۔
ان کے والد کو پہلوانی کا بہت شوق تھا اور وہ ان کو بھی پہلوان بنانا چاہتے تھے اور وہ انہیں اپنے ساتھ اکھاڑہ بھی لے جایا کرتے تھے ۔
لیکن ان کی طبیعت موسیقی کی طرف مائل تھی۔