ممبئی/2مئی (ایجنسی) ہنسل مہتا کی نئی فلم"اومرتا"ہندستان میں رلیز کیلئے تیار ہے۔اس فلم نے ملک بھر کے فلم فیسٹیول میں کئی جھنڈے گاڑے ہیں اور ہنسل مہتا کی زیادہ تر فلموں کی طرح اس مرتبہ بھی ان کی فلم میں راج کمار راؤ موجود ہیں۔یہ پہلا موقع ہے جب راج کمار راؤ ایک سہشت گرد کاکردار ادا کر رہے ہیں اور یقین مانئے انہوں نے پردے پر اس کردار کو زندہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
start;">سب سے پہلے اس فلم کا نام اومرتا کیوں ہے؟ اٹیلین زبان میں امرتا اس دہشت گرد کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ جو لاکھ ٹاؤرچر کے بعد بھی پولیس یا افسران کے سامنے ٹوٹتا نہیں،یہ ایک اعزازکے معنی میں آتا ہے۔
اس فلم میں راج کمار برطانوی دہشت گرد احمد عمر سعید شیخ کے کردار میں ہیں۔