حیدرآباد 27جو لائی (یواین آئی)بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن،ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کے گرین انڈیا چیلنج میں شامل ہوگئے اور ایک پودالگایا۔
انہوں نے شہر حیدرآباد کے راموجی
فلم سٹی میں دیگر کی موجودگی میں یہ پودالگایا۔
اس موقع پر اداکار نے سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے سنتوش کمار کی مساعی کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے یقینی طورپرمستقبل کی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔