حیدرآباد،30جولائی(ایجنسی)حکومت آندھراپردیش نے وائی ایس آرکانگریس کے لیڈر و تلگو فلموں کے مشہور کامیڈین علی کو اے پی فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن(اے پی ایف ڈی سی)کا صدرنشین مقرر کرنے کا
فیصلہ کیا ہے۔
اس خصوص میں احکامات جلد ہی جاری کئے جائیں گے۔
اداکار علی نے انتخابات سے قبل وائی ایس آرکانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی اور پارٹی کے لئے سرگرم انتخابی مہم چلائی تھی۔