ممبئی، 20 دسمبر (یو این آئی) بالی ووڈ میں گووندا کا نام ایک ایسے اداکار کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ڈانسنگ اسٹائل اور کامیڈی سے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص پہنچان بنائی۔
اکیس (21) دسمبر 1963 میں گووندا ایک ایسے خاندان میں پیدا ہوئے جن کا تعلق فلموں سے رہا۔ ان کے والد ارون آہوجہ اداکار جبکہ ماں نرملا دیوی چالیس کی دہائی میں اداکارہ کے طور پر فلموں میں کام کیا کرتی تھیں۔ بچپن سے ہی گووندا بھی اداکار بننے کا خواب دیکھا کرتے
تھے۔
گووندا نے اپنی فلمی کیرئیر کی شروعات 1986 میں ریلز فلم الزام سے کی۔ اس فلم میں ان پر ایک نغمہ ’اسٹریٹ ڈانسر‘ کافی پسند کیا گیا۔ اس فلم کی کامیابی کے بعد گووندا کی شبیہ ایک ڈانسر کے طور پر بن گئی اور ہدایت کاروں نے ان کی اسی شبیہ کو اپنی فلموں میں پیش کیا۔
فلم الزام میں گووندا کی جوڑی نیلم کے ساتھ بہت پسند کی گئی تھی۔ اس فلم کے بعد نیلم اور گووندا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔ ان فلموں میں لو-86 ، خودغرض، ہتھیا، سندور ، فرض کی جنگ ، طاقتور اور دو قیدی شامل ہیں۔