the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی14فروری(ایجنسی) ہندی فلموں خوبصورت ترین اداکار مدھوبالا کی 86ویں سالگرہ پر گوگل نےانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کاڈوڈل تیارکیا ہے. مدھوبالا محض 14سال کی عمرمیں راج کپور کی ہیروئین بن گئیں اور دوعشرہ تک ہندی فلمی دنیاپر راج کرنے والی اداکارہ کے دل میں سوراخ تھا, جو ایک سچی محبت کی تلاش میں وقت سے پہلے ہی دنیا کورخصت کرگئی. جس کی کہانی انتہائی دردبھری ہے.

مدھوبالا یوم عشاق یعنی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر14فروری1933کودہلی میں پیدا ہوئیں۔ ان کا نام ممتازجہاں دہلوی تھا, یہ ہندی فلموں کی ایک ایسی فنکارہ تھیں جوکہ مکمل طورسے سنیما کے رنگ میں رنگ گئیں اور اپنی ساری زندگی اسی کے نام وقف کردی۔ ان کے والدعطاء اللہ خان اور والدہ عائشہ بیگم کا تعلق پیشاور سے تھا۔ ان کے والدایک تمباکو کمپنی میں برسرروزگار تھے۔ ملازمت ترک کرکے عطاء اللہ دہلی اور پھر بمبئی چلے آئے۔



Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">مدھوبالاکی بچپن سے سنیمامیں کام کرنے کی تمنارہی, اور 1942میں ان کی پہلی فلم بسنت ریلیز ہوئی۔ 1947 میں جب انہوں نےنیل کمل میں راج کپور کے ساتھ کام کیا تب وہ صرف 14سال کی تھیں۔ یہ فلم کامیاب رہی اور اس زمانہ کی معروف اداکارہ دیویکا رانی نے ان کا فلمی نام مدھوبالارکھنے کا مشورہ دیا۔ نیل کمل ممتاز کے نام سے ان کی آخری فلم تھی۔ اس فلم کے بعد انہیں خوبصورت دیوی کاجانے لگا,پھردوسال بعد انہوں نے مشہور فلمسازکمال امروہی کے ساتھ فلم محل میں اداکاری کے جوہردکھائے۔ بمبئی ٹاکیز کی اس فلم کے ہٹ ہونے کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھااور بمبئی کی فلمی صنعت میں ان کاقدبڑھ گیا۔



اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.