the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،6نومبر(ایجنسی)اداکار عامر خان نےآنے والی فلم 'ٹھگس آف ہندوستان 'میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا ہے ۔

یہ فلم یش راج بینر کے تحت بنائی جارہی ہے۔ اس فلم میں دونوں پہلی بار ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔ عامر خان نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کاسنہرا لمحہ جسے وہ کبھی بھی چھوڑنا نہیں چاہتے تھے،اس لئے انہوں نے وہ سب کچھ کیا ہے جو امیتابھ کے ساتھ اپنے کام کو بہتر بنانے کےلئے وہ کرسکتے تھے۔

عامر نے بتایا،'امیتابھ بچن کو فلم کے ایک سین میں تلوار اٹھانی تھی،جسے اٹھانے میں انہیں بہت تکلیف ہو رہی تھی۔ ہم سبھی دیکھ رہے تھے کہ انہیں



دقت ہورہی ہے۔ ان کے ساتھ ایک پریشانی یہ بھی ہے کہ وہ بائیں ہاتھ سے زیادہ کام کرتے ہیں اور ایسے میں فلم میں انہیں داہنے ہاتھ میں تلوار اٹھانی تھی۔ اس وجہ سے انہیں کافی تکلیف ہورہی تھی کیونکہ ان کے ہاتھ میں چوٹ لگی ہوئی تھی۔ میں نے دیکھ کہ انہوں نے اس سین کوکرنےکےلئے کیسے اچانک بائیں ہاتھ سے ہی تلوار اٹھاکر بڑے ہی خوبصورت انداز میں اپنے دائیں ہاتھ میں لے لی اور اس طرح سین شوٹ بھی ہوگیا۔


عامر خان نے کہا،'امیتابھ سے ہر اداکار کو یہ ساری چیزیں سیکھنی چاہئے کہ کس طرح سے انہوں نے سامنے والے کو اپنی تکلیف کا احساس بھی نہیں ہونے دیا اور نہ ہی کسی کو پتہ چلا کہ انہوں نے کیسے یہ کمال کیا۔ اس فلم کی پوری شوٹنگ میں ہم لوگوں نے ایکشن سین کا خاص خیال رکھا،کیونکہ امیتابھ بچن کو وہ سین ادا کرنے تھے،لیکن حیرت کی بات تھی کہ کسی بھی سین کو انہوں نے کرنے سے منع نہیں کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.