ممبئی،12 نومبر(یواین آئی) کئی زبانوں میں بنی فلم گمن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
لوگوں کو کس طرح کی کہانیاں پسند آئیں گی اس بات کو بخوبی جانتے ہوئے پروڈیوسر رمیش کروٹوری ،وینکی پشداپو اور گیان شکر وی ایس نے تیلگو ،ملیالم ،کنڑ ،ہندی اور تمل زبانوں کی متعدد زبانوں میں بنی ایک فلم میں ایک ساتھ مل کر کام کیا ہے،جس کا نام ہے گمن۔
یہ ان کے پروڈکشن کے ذریعہ تین کہانیوں کا مجموعہ ہے۔
اس انوکھی فلم کا ٹریلر پون کلیان،فہاد فاصل ،شیوا راج کمار ،سونو سود اور جیم روی کے
ذریعہ تیلگو ،ملیالم ،کنڑ ،ہندی اور تمل ورژنوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم کی ایک کہانی ایک کریکیٹر (شیو کنڈوکوری) کے بارے میں ہے جو ہندوستان کےلئے کھیلنا چاہتا ہے ،لیکن اسے کئی رکاوٹوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگلی کہانی ایک بچے کی ماں (شریا سرن ) کی ہے ، جو اپنے شوہر کے ہندوستان لوٹنے کا انتظار کررہی ہے اور آخری دو جھگی - جھوپڑیوں میں رہنے والے بچوں کی دل دہلا دینے والی کہانی ہے جو اپنی سالگرہ منانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
شہر میں سیلاب تینوں کہانیوں کو آخری موڑ دیتی ہے۔