بنگلور، 25 جنوری(ذرائع) کنڑ سینما کی اداکارہ جیا شری رامیا نہیں رہی، انہوں نے پھانسی کے پھندے سے لٹکر جان دے دی، انکی نعش انکے گھر سے ملی ہے- جیا شری پچھلے کافی وقت سے ڈپریشن سے متاثر تھی- بتایا جارہا ہے کہ بنگلور کے سندھیا کرن آشرم میں جیا شری کا علاج چل رہا تھا-
جیا شری کنڑ بگ باس سیزن 3 کی کنٹیسٹنٹ تھی، جیا شری کے اس طرح
دنیا سے جانے کے بعد کنڑ فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی-
جیاشری کا ایک ٹیوٹ وائرل ہورہا ہے- یہ ٹیوٹ 22 جولائی 2020 کا ہے- اس میں لکھا ہے، میں یہ دنیا چھوڑ کے جارہی ہوں، اس بری دنیا اور ڈپریشن کو گڈ بائے،
اس ٹیوٹ کے بعد جیاشری نے لائیو آکر کہا کہ وہ زندہ ہے اور ٹھیک ہے، فینس انکی فکر نہ کریں، یہ ویڈیو انہوں نے 26 جولائی 2020 کو پوسٹ کیا تھا-