لکھنئو 18 جنوری(یواین آئی) ویب سیریز تانڈو میں ہندودیوی دیوتاوں پرغیرمہذبانہ تبصرہ کرنے اوروزیراعظم کے پروقار عہدے پر بیٹھنے والے شخص کے کردارکو غلط طریقے سے پیش کرنے کے معاملے میں ہدایت کار علی عباس ظفر پروڈیوسرہمانشو کرشنا اور امیزون پرائم کے
کنٹیٹ انڈیا کے ہیڈ اپرنا پروہت سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
ایف آئی آر لکھنئو کے حضرت گنج کوتوالی میں اتوارکی دیر شب درج کرائی گئی۔
داروغہ امرناتھ نے اپنی تحریر میں کہا ہے کہ اس ویب سیریز کے کئی حصے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔