the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 15 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی آنے والی فلم ’’برہماستر‘‘ کا پہلا لک ریلیز کردیا گیا ہے آج عالیہ بھٹ کی سالگرہ ہے عالیہ کی سالگرہ پر مداحوں کوایک شاندار تحفہ ملا ہے  فلم 'برہماستر' سے عالیہ کا لُک ریلیز کر دیا گیا ہے عالیہ اس فلم میں رنبیر کپور کے مدمقابل نظر آئیں گی عالیہ نے پہلا لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے 'برہماستر ' کے ہدایت کار آیان مکھرجی نے عالیہ بھٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے انسٹاگرام پر فلم سے ان کے لک کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے ۔
اس ویڈیو میں پانی کا ایک قطرہ گرتا ہوا نظر آرہا ہے جو سیدھا عالیہ کے



چہرے پر گرتا ہے۔
کبھی ہاتھ جوڑتے ہوئے تو کبھی مسکراتے ہوئے، ان کی کئی جھلکیاں ہیں ۔
وہ آسمان کی جانب کسی چیز کو دیکھ کر بے تحاشا بھاگ رہی ہیں۔
رنبیر کے ساتھ آگ کئ شعلوں کے درمیان پھنسی ہوئی ہیں۔

'برہماستر' کے پروڈیوسر کرن جوہر نے بھی عالیہ کا فرسٹ لک سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور ساتھ ہی ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ عالیہ کے ٹیلنٹ اور بطور اداکار بہت احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے لکھا ’’ دس سال پہلے میں نہیں جانتا تھا کہ میں تمہیں میری برہماستر کہوں گا۔
میرے پیار کا ہتھیار ۔
میں ہمیشہ تمہیں پیار کرتا ہوں‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.