حیدرآباد، 22 جولائی (ذرائع) حیدرآباد کے سری نگر کالونی میں منعقدہ مس یونیورس کے پہلے ایڈیشن – تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اسٹیٹ کے گرینڈ فائنل میں خوبصورت حسیناوں نے اپنے کیٹ واک کے ساتھ ریمپ پر دھوم مچا دی۔
فائنل میں تقریباً 21 فائنلسٹ نے حصہ لیا، جہاں خوبصورتی اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے فاتحین کا انتخاب کیا۔فائنل
جیتنے والوں کا انتخاب نامور جیوری نے کیا۔
ٹائٹل کراؤن جیتنے کے علاوہ ونر اور رنرز اپ اور بہترین مسکراہٹ، بہترین لباس کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
مس یونیورس - آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک ریاست کے پہلے ایڈیشن کا عظیم الشان فائنل آندھرا پردیش، تلنگانہ اور کرناٹک کے تمام گوشوں سے حوصلہ افزا ردعمل ملنے کے بعد جیوری نے 96 امیدواروں میں سے 21 فائنلسٹوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔