ممبئی، 6 ستمبر (یو این آئی) بالیوڈ کے لئے متعدد یادگار فلمیں بنانے والے فلم ساز یش جوہر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے فلم کبھی خوشی کبھی غم، کچھ کچھ ہوتا ہے اورکل ہو نہ ہو جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر یش جوہر 6 ستمبر 1929 کو لاہور کے پنجاب میں پیدا ہوئے یش جوہر نے ساٹھ کی دہائی میں ایک فوٹوگرافر کی حیثیت سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا اور مختلف ہدایتکاروں کے ساتھ معاون کی حیثیت سے کام کیا۔
انہوں نے بالی وڈ میں اپنے کریئر کی شروعات سال 1952 میں سنیل دت پروڈکشن ہاؤس اجنتا آرٹ سے کی۔
یش جوہر نے فلم ’مجھے جینے دو ‘ اور
’یہ راستے ہیں پیار کے ‘ جیسی فلموں میں اسسٹنٹ کے طور پر کیا۔
یہی نہیں انہوں نے دیو آنند کی فلم ’گائیڈ ‘ میں بھی اپنا بھرپور تعاون دیا ۔
اس فلم نے باکس آفس پر شہرت کے ساتھ زبردست کمائی کی تھی۔
یش جوہر زندگی میں ایک کامیاب انسان بننا چاہتے ہیں۔
بس اسی مقصد کے ساتھ وہ بالی ووڈ میں اپنے وقت کے معروف اداکار دیوا ٓنند کے ساتھ مسلسل کام میں مصروف رہنے لگے۔
یش جوہر ، دیو آنند کی ’نوکیتن ‘ فلم سے وابستہ ہوگئے اور ان کے ساتھ ’جویل تھیف‘، پریم پجاری اور ہرے راما ہرے کرشنا جیسی فلموں میں اپنا تعاون دیا۔