حیدرآباد،24 اپریل (ذرائع) مقبول ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے جمعرات کو اپنے بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے رینول کے لیے درخواست دینے کے لیے خیرت آباد کے ریجنل ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) پہنچے
تھے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے عہدیداروں نے راجامولی کا استقبال کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں زیادہ انتظار کیے بغیر رجسٹریشن کی رسمی کارروائیوں کو جلد مکمل کیا جائے۔جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر سی رمیش موجود تھے۔