the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی،18ستمبر(ایجنسی)ہارر فلموں کےمشہور فلم ساز شیام رامسے کا آج یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 67برس کے تھے۔

ہندوستانی سنیما میں ہارر فلمیں بنانے کی وجہ سے لمبے وقت تک ایک خاص پہچان بنانے والے شیام رامسے کی پیدائش 17مئی 1952کو ہوا تھا۔ بتایا جارہا ہےکہ کافی وقت سے شیام رامسے کو سینے میں درد کی شکایت تھی۔ شیام رامسے نیومونیا میں مبتلا تھے۔
حال ہی میں درد کے بعد انہیں کوکیلابین اسپتال لےجایا گیا۔ یہاں پر ان کا علاج چل رہا تھا،لیکن کافی کوششوں کے بعد بھی انہیں بچایا نہیں جا سکا۔  شیام رامسے کی آخری رسومات ول پارلے شمشان میں آج ادا ہوں گی۔
ان کے لواحقین میں دوبیٹیاں ساشا اور نرمتا ہیں۔

رامسے



برادران نے بالی ووڈ میں ہارر فلموں کا رواج شروع کیا اور اسے مشہور بھی کیا۔
انہوں نے 30سےزیادہ بالی ووڈ فلمیں بنائیں۔1970 سے 1980 کے درمیان رامسے برادران نے کئی ہارر فلمیں بنائیں ،جنہیں شائقین نے خوب پسند کیا۔

ان کاایک ہارر ٹی وی سیریل سات سال تک چلا۔ اس سیریل کو رامسے اور تلسی کمار نے مل کر بنایا تھا۔ اس سے انہوں نے زبردست کامیابی پائی۔ رامسے برادران کو ہارر فلموں کا دور لانے والے فلم سازوں کے طورپر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے انڈسٹری میں ایسی شاندار ہارر فلمیں بنائیں کہ لوگ باکس آف پر اس کے زبردست کلیکشن کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ آج بھی کہیں نہ کہیں ہارر فلموں میں رامسے برادران کے سیٹ کئےگئے ٹرینڈ کو فالو کیاجاتا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.