ممبئی، 3 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ میں این چندرا کو ایک ایسے فلم ساز کے طور پر شمار کیا جاتا ہے جنہوں نے سماجی سروکار پر فلمیں بنا کر شائقین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی ہے۔
این چندرا کا اصل نام چندر شیکھر نربھیكر تھا اور ان کی پیدائش 4 اپریل 1952ءکو ممبئی میں ہوئی تھی۔
ان کی ماں ممبئی میونسپل کارپوریشن میں بطور کلرک تھیں جبکہ ان کے والد فلم سینٹر میں لیباریٹری انچارج کے طور پر کام کیا کرتے تھے۔
این چندرا نے گریجویشن کی تعلیم ممبئی یونیورسٹی سے پوری کی۔
اس کے بعد وہ ہدایت کار سنیل دت کے ساتھ
بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کرنے لگے۔
بطور ایڈیٹر انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز سال1969میں آئی فلم ریشما اور شیرا سے کیا۔
اس درمیان انہوں نے پران مہرا، ومن بھونسلے کے ساتھ بھی بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر کام کیا۔
اس کے بعد وہ ہدایت کار گلزار کے ساتھ جڑ گئے اور بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرنے لگے۔
این چندرا نے بطور ہدایت کار اپنے فلمی کریئر کا آغاز سال1986ءمیں آئی فلم انکش سے کیا۔
سماجی پس منظر پر مبنی اس فلم کی کہانی کچھ ایسے بے روزگار نوجوانوں پر مبنی تھی جو کام نہ ملنے پر معاشرے سے ناراض ہیں اور الٹی سیدھی راہ پر چلتے ہیں ۔