: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 21 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ایک دور ایسا بھی گذرا ہے جب بہترین ڈائریکشن اور زبر دست اداکاری کی وجہ سے فلمیں بہت کامیاب ہو کرتی تھیں اس بلیک اینڈ وائٹ دور میں کئی ایسے عظیم پروڈیوسر اور ہدایت کار موجود تھے جن کی بہترین ہدایت کاری میں
بننے والی فلمیں ہندی سنیما میں سنگ میل ثابت ہوئیں ایسے ہی ایک سادہ لوح شخص تھے ، بلد یوراج چوپڑا، جن کو بالی وڈ بی آر چوپڑا کے نام سے یاد کرتا ہے ، جنہوں نے خاندان پر مبنی اور صاف ستھری کہانی والی فلموں سے معاشرے کی خدمت کی اور ہر دور میں سماج کو اپنی نئی فلم سے ایک نیا پیغام بھیجا۔