the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی ،11جنوری(ایجنسی)ہندوستان میں ڈاکوؤں کی کہانی کے سلسلے میں لوگوں میں تجسس رہا ہے اور یہاں کے عوام ڈاکوؤں کی کہانی بڑی دلچسپی سے سنتے آئے ہیں۔ اسی کڑی میں وسطی ہندوستان میں ڈاکوؤں کی کہانی پر مبنی فلم"سو ن چڑیا" رواں سال کی قابل انتظار فلموں میں سے ایک ہے۔

حال ہی میں ریلیز ہوئے ٹریلر نے فلم کے تئیں ناظرین کے تجسس بڑھا دیا ہے۔ ٹریلر میں ششانت سنگھ راجپوت ڈاکو کے کردار میں کافی خوب لگ رہے ہیں تو وہیں منوج واجپئی نے ایک بار پھر اپنے بااثر ڈائیلاگ سے ہر کسی کا دل جیت لیا ہے۔ ٹریلر میں منوج واجپئی کی جھلک دیکھنے کے بعد قیاس لگائے جا رہے ہیں ان کا کردار ڈاکو مان سنگھ سے میل کھاتا ہے۔ ڈاکو مان سنگھ آگرہ میں پیدا ہونے والے ایک بدنام ڈاکو تھے۔ ڈاکو مان سنگھ پر لوٹ مارکے 1112 اور قتل کے 185 معاملے درج تھے، لیکن غریبوں میں اس کی شبیہ رابن ہڈ کی طرح تھی۔



text-align: start;">مجبور اور کمزور لوگوں کو حق دلانے کے لئے مان سنگھ نے خونی کھیل ضرور کھیلے تھے لیکن اس نے کبھی کسی بے بس انسان کو نہیں ستایا۔ ٹیزر اور پوسٹر کی ہی طرح فلم کا ٹریلر بھی مؤثر کن ثابت ہوا ہے جس میں ایکشن، سیاست، ڈراما، خون خرابہ، بدلہ، ہار، جیت سب کچھ ناظرین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اس فلم کن اہم کردار میں ششانت سنگھ راجپوت، بھومی پیڈنیکر ، منوج واجپئی، رنویر شورے اور آشوتوش رانا سٹارنگ ، سون چڑ یا میں ڈاکو کے دور پر مبنی میں ایک گنوار اور کٹر کہانی پیش کی جائے گی۔


ابھیشیک چوبے کی ہدایت اور مدھیہ پردیش کی بیہڑوں میں فلمائی گئی سون چڑیا میں دھماکیدار ایکشن کی بھرمار ہوگی۔ اڑتا پنجاب' اور "عشقیہ" جیسی کہانی کے ساتھ ناظرین کی تفریح کرانے والے ڈائریکٹر ابھیشیک چوبے اب اپنی آنے والی فلم سون چڑیا کے ساتھ چمبل کی کہانی پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ پروڈیوسر رونی سکرووالا جنہوں نے نہ صرف بلاک بسٹر ہٹ فلم دی ہیں بلکہ ایوارڈ یافتہ فلموں کے سرتاج اب "سون چڑیا" پیش کرنے کے لئے تیار ہیں جو 8 فروری 2019 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے.۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.