ممبئی، 6 جنوری (یو این آئی) جنوبی ہند سنیما کے سپر اسٹار اللوار جن کی فلم پشپا 2 : دی رول، نے ہندوستانی مارکیٹ میں 1200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔
سو کمار کی ہدایت میں بنی پشپا 2 : دی رول 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم پیشپا 2 : دی رول کو ریلیز ہوئے 32
دن ہو چکے ہیں، اس کے بعد بھی یہ فلم باکس آفس پر راج کر رہی ہے۔ یہ فلم نے ہندی، تیلگو ، تمل، ملیالم اور کنڑ میں ریکار ڈ کمائی کر رہی ہے۔ سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق پشپا 2 : دی رول ہندوستان کی پہلی فلم بن گئی ہے ، جس نے 1200 کروڑ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا ہے۔ فلم نے 32 دنوں میں 1206 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔