: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/3اگست(ایجنسی) رشی کپور اور تاپسی پننو کی فلم "ملک" آج ملک بھر میں ریلیز ہوگئی ہے لیکن اس فلم کو پاکستان میں بین کردیا گیا ہے، پاکستان کے فیڈرل سنسر بورڈ نے فلم ملک کو پاکستان کے سینما گھروں میں لگانے سے روک دیا ہے، یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پاکستان نے بالی ووڈ کی فلم کو بین کیا ہے، اس سے پہلے اسی سال کئی فلمیں وہاں بین کی گئی ہے، ایسے میں اس فلم کے ڈائریکٹر انوبھو سنہا نے ایک ٹیوٹ کرکے اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے، انہوں نے ٹیوٹر پر لکھا، اس فلم کے ذریعہ ہم نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان پیار کو زور دیتے ہوئے دیکھایا ہے."
بتادیں کہ اس سال ریلیز ہوئی کرینہ کپور ، سونم کپور، سورا بھاسکر اور شیکھا کی فلم ویر دی ویڈنگ کو بھی پاکستان کی سینسر بورڈ نے بین کردیا تھا.