چنڈی گڑھ ، 19 جون (یو این آئی) چندی گڑھ ہند و پر و مہا سبھا نے فلم آدی پورش، کو ہندو سناتن سنسکرت پر حملہ اور مخش مذاق کرنے کی قابل نفرت کو شش قرار دیتے ہوئے اس پر فوری پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مہاسبھا کے صدر بی پی اروڑہ کی صدارت میں آج یہاں منعقدہ میٹنگ میں فلم میں بھگوان رام ،ماں سیتا، راون ،
ہنومان جی اور شری لکشمن کو غلط اور ڈرامائی انداز میں پیش کئے جانے پر اعتراض کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ رامائن اور اس سے متعلقہ مذہبی متن کے مطابق نہیں ہے۔ فلم مجموعی طور پر یہ ہندوو ناں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی ایک گھٹیا ہے اور فلم ڈائر یکٹر اوم راوت نے اس کے ذریعے ویدک سناتن ہند و سماج کے جذبات اور ثقافت پر حملہ کیا ہے۔