حیدرآباد ، 25 دسمبر (یواین آئی) فلمی اداکار رجنی کانت کو بلڈ پریشر میں شدید اتار چڑھاو کے بعد جمعہ کے روز حیدرآباد کے جوبلی ہلز کے علاقے میں اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اسپتال کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ، ’’مسٹر رجنی کانت کو آج صبح اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ گذشتہ 10 دن سے حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ سیٹ پر کچھ لوگوں کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد انہوں نے 22 دسمبر کو اپنا
کورونا ٹیسٹ کرایا، جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ تب سے انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا اوران کی سخت نگرانی کی گئی۔ ‘‘
بیان میں یہ بھی کہا گیا،’’ان میں کورونا وائرس کی کوئی علامات نہین پائی گئی ہے، لیکن ان کے بلڈ پریشر میں شدید اتارچڑھاو دکھائی دیے ہیں، جس کے پیش نظر انہیں مزید جانچ کی ضرورت تھی، اس لیے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جب تک ان کا بلڈ پریشر کم نہیں ہوجاتا، تب تک اسپتال میں ان کی جانچ اورنگرانی کی جائے گی۔