ممبئی، 10 فروری (یو این آئی) معروف فلم اداکار متھن چکرورتی کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ممبئی میں موصولہ اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ
اداکار متھن چکرورتی کو کچھ عرصہ قبل کولکتہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ آج صبح متھن کو اچانک سینے میں درد کی شکایت ہوئی، اس کے ساتھ ہی وہ بے چینی بھی محسوس کرنے لگے ۔