ممبئی 3 جنوری (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار پروڈیوسر جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا کرونا 19 مثبت پائے گئے ہیں وہ فی الوقت اپنی ہی رہاہش گاہ پر قرنطینہ میں ہے اور انہوں نے ان کے رابطے میں آنے والے افراد سے کرونا کا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی ہے اداکار نے پیر کے روز اپنے انسٹا گرام پیج پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ تین دن قبل ایک
کووڈ پازیٹو شخص کے رابطے میں آئے تھے اور بعد میں انہیں معلوم ہوا کہ وہ مثبت تھا انہوں نے لکھا کہ "پریا اور میں نے کرونا کا مثبت تجربہ کیا ہے۔
ہمیں گھر پر قرنطینہ کر دیا گیا ہے نیز انہوں نے تمام افراد سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔
"
انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں نے کرونا کی دونوں خوراک لے لی ہیں نیز انہیں ہلکی علامات کا سامنا ہے۔