the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) فیروز خان کے بارے میں اگر کہا جائے کہ وہ بہ حیثیت ہدایت کار اور فلمساز زیادہ کامیاب تھے تو یہ کچھ غلط نہیں ہو گا ۔
انہوں نے خود کو محض اداکاری تک محدود نہیں رکھا بلکہ فلمیں پروڈیوس بھی کیں اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا لیا۔

فیروز خان کی پیدائش 25 ستمبر 1939کو بنگلور میں ہوئی تھی۔
ان کے والد پٹھان اور والدہ کا تعلق ایرانی نسل سے تھا۔
انہوں نے اپنی آرزؤوں اور امنگوں کے ساتھ پروقار اور شاہانہ زندگی بسرکی اور ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا۔
فلموں کے مختلف شعبوں سے وابستہ فیروز خان نے پردۂ سیمیں پر اپنی فنی صلاحیتوں اور ہمہ



جہت اداکاری کی بدولت فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا جو انہیں مقبولیت اور شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔

فلم کے مختلف شعبوں سے وابستہ فیروز خان صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ ان کی اپنی الگ شناخت تھی،منفرد اسلوب تھا جو انہوں دیگر فن کاروں سے ممتاز کرتا ہے اور اس انفرادیت کو انہوں نے تاحیات برقرار رکھا۔
کہا جاسکتا ہے کہ فیروز خان نے اپنی آرزؤوں اور امنگوں کے ساتھ پروقار اور شاہانہ زندگی بسرکی اور ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فن کاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا۔

فلم انڈسٹری میں ان کی شناخت ایک اسٹائل آئی کون کے طور پر سمجھی جاتی تھی۔
ان کی منفرد اداکاری اور شاہانہ انداز ہمیشہ لوگوں کے لئے باعث کشش رہی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.