نئی دہلی ، 24 مارچ (یواین آئی) بالی ووڈ میں فاروق شیخ کو ایک ایسےاداکارکےطور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے ڈراموں اور متوازی سنیما کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ سنیما میں بھی ناظرین کے درمیان اپنی مخصوص شناخت بنائی۔
فاروق شیخ کی پیدائش 25 مارچ 1948 کوگجرات کے شہر بدولی کے قریب ایک گاؤں نشوالی، امراہلی ضلع بڑودا میں ہوئی تھی۔
ان کے والد مصطفی شیخ ممبئی کے معروف وکیل تھے۔
فاررق شیخ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔
انہوں نے سینٹ میری اسکول
ممبئی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سینٹ جیویر کالج، ممبئی اور پھر قانون کی سند سدھارتھ کالج سے حاصل کی۔
وہ کچھ دن اپنے والد کے ساتھ وکالت کرتے رہے۔
مگر وہ وکالت کے میدان میں کامیاب نہ ہوسکے ۔
فاروق شیخ نے قانون کے پیشے میں ناکام رہنے کے بعد تھیٹر کا رخ کیااور پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔
کالج کے دنوں میں وہ اداکاری اور اسٹیج ڈراموں میں حصہ لیتے تھے اور یہی پر ان کی ملاقات ان کی شریک حیات روپا سے ہوئی۔
ان کی دو بیٹیاں ثناء شیخ اور شائستہ شیخ ہیں۔