the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ممبئی، 24 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ میں فاروق شیخ کو ایک ایسے اداکار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے ڈراموں اور متوازی سنیما کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ سنیما میں بھی ناظرین کے درمیان اپنی خاص شناخت بنائی۔

فاروق شیخ کی پیدائش 25 مارچ 1948 کو گجرات کے شہر بدولی کے قریب ایک گاؤں نشوالی، امراہلی ضلع بڑودہ میں ہوئی تھی۔
ان کے والد مصطفیٰ شیخ ممبئی کے معروف وکیل تھے۔
فاررق شیخ پانچ بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے۔
فاروق شیخ نے ابتدائی تعلیم سینٹ میری اسکول ممبئی سے حاصل کی جبکہ وکالت کی تعلیم سدھارتھ کالج سے حاصل کی۔
وہ کچھ دن اپنے والد کے ساتھ وکالت کرتے رہے مگر وہ وکالت کے میدان میں کامیاب نہ



ہوسکے۔

فاروق شیخ نے قانون کے پیشے میں ناکام رہنے کے بعد تھیٹر کا رخ کیا اور پونے فلم انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لے لیا۔
کالج کے دنوں میں وہ اداکاری اور اسٹیج ڈراموں میں حصہ لیتے تھے اور یہیں پر ان کی ملاقات ان کی مستقبل کی شریک حیات روپا سے ہوئی۔
ان کی دو بیٹیاں ثناء شیخ اور شائستہ شیخ ہیں۔
وہ بہت شستہ اردو میں گفتگو کیا کرتے تھے اور ان کا طرز تحریر بھی بہت خوب صورت تھا۔
کئی فلمی مکالمہ نگار اپنی اسکرپٹ میں زبان و بیان کی اصلاح فاروق شیخ سے کرایا کرتے تھے۔

کلاسیکی اردو شاعری میں ان کا ذوق بہت اعلی تھا۔
اکثر ولی دکنی، غالب، میر، مومن، فیض، مخدوم محی الدین اور مجاز کے شعر گنگناتے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.