نئی دہلی/6مارچ(ایجنسی) بالی ووڈ میں ایک بار پھر سے شادیوں کا سیزن شروع ہونے والا ہے، اپنے رشتے پر خاموشی رہنے والے Farhan Akhtar فرحان اختر نے آخر کار اپنی شادی کا اعلان کردیا ہے، فرحان مشہور ماڈل shibani dandekar شبینا ڈانڈیکر کو ڈیٹ کررہے تھے لیکن دونوں نے اس رشتے پر کوئی بیان نہیں دیا تھا، ایک ٹاک شو کے
دوران فرحان نے بتایا کہ وہ اپریل -مئی میں شیبنا کے ساتھ شادی کرلیں گے.
اداکارہ بھومی پیڈنیکر کے ساتھ ایک ٹاک شو میں فرحان نے اپنی شادی کا خلاصہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پتہ نہیں ہے لیکن وہ اپریل یا پھر مئی میں شادی کرسکتے ہیں، بتادیں کہ فرحان اور شبینا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی فوٹو شیئر کرتے رہتے ہیں.