حیدرآباد، 31/ اگست (یواین آئی)تلگوفلموں کے مشہور ہدایت کار پوری جگناتھ، منشیات معاملہ کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے روبروحاضر ہوئے۔
چند دن پہلے ای ڈی کی جانب سے جاری کردہ سمن پر فلم ہدایت کار حیدرآبادکے بشیر
باغ میں واقع ای ڈی کے دفتر میں حاضرہوئے۔
ای ڈی نے 12فلمی شخصیات بشمول پوری جگناتھ کو سمن جاری کرتے ہوئے 2017میں سامنے آئے منشیات کے معاملہ کے سلسلہ میں رقم کی غیر قانونی منتقلی کے ضمن میں پوچھ گچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔