the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 16 فروری (یو این آئی) سروں کی ملکہ لتامنگیشکر کی رحلت کے بعد ہندوستانی فلم انڈسٹری ابھی اس صدمے سے سنبھلی بھی نہیں تھی کہ آج مشہور موسیقار و گلوکار بپی لہری کے انتقال کی خبر سے وہ اور غم میں مبتلا ہوگئی۔
موصلہ اطلاعات کے مطابق منگل کی رات دیر گئے بپی لہری کا مضافات کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا جہاں ان کا کورونا کے بعد ہونے والی پیچیدگیوں کا علاج چل رہا تھا۔
69 سالہ بپی لہری کو فلمی صنعت میں بپی



دا کے نام سے مقبولیت حاصل تھی ۔
مغربی بنگال میں پیدا ہوئے، لہری نے سب سے پہلے بنگالی فلم ’دادو‘ کے لیے موسیقی ترتیب دی تھی اور اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم ’ننھے شکاری‘ سے کیا تھا ۔
بپی لہری نے کئی سالوں تک میوزک انڈسٹری پر راج کیا۔ آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر ، رات باقی، پگ گھنگرو باندھ، بمبئی سے آیا میرا دوست، نینو میں سپنا، تاکی تاکی، ہم کو آج کل ہیں انتظار، تما تما، یاد آ رہا جیسی معروف نغمے ان ہی کی دین ہیں ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
فلم و تفریح میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.