the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی،21اکتوبر(یواین آئی)بالی ووڈ میں اپنی مخصوص اداکاری کے فن اور مکالموں کی منفرد ادائیگی کے دم مشہور ہوئے اداکار ابھیجیت کو بالی ووڈ میں ایک مقام حاصل کرنےکےلئے سخت محنت سے گزرنا پڑا ۔ ان کے لئے کامیابی پانے کا راستہ بالکل بھی آسان نہیں رہا۔

گولکنڈا میں 27جنوری 1922 کو پیداہوئے حامد علی خان عرف اجیت کو بچپن سے ہی اداکاری کا بےحد شوق تھا۔ ان کے والد بشیر علی خان حیدرآباد میں نظام کی فوج میں ملازم تھے۔ اجیت نے اپنی ابتدائی تعلیم آندھراپردیش کے وارانگل ضلع سے مکمل کی۔
40کی دہائی میں انہوں نے اداکاربننے کےلئے فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور اپنے فلمی کریئر کی شروعات سال 1946میں ریلیز ہوئی فلم ’شاہ مصر‘ سے کی۔

سال 1946 سے 1956تک اجیت فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کےلئے جدوجہد کرتے رہے۔ سال 1950 میں ہدایت



کار کے امرناتھ نے انہیں صلاح دی کہ وہ اپنا نام فلموں کےلئے چھوٹا کرلیں اور ان کی صلاح پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے اپنا نام فلموں کےلئے حامد علی خان کی جگہ اجیت رکھ لیا اور کے امرناتھ کی ہدایت میں بنی فلم ’بے قصور‘ میں بطور ویلین کام کیا۔

سال 1957میں بی آر چوپڑا کی فلم ’نیا دور‘ میں وہ گاؤں کے ایک کسان کے کردار میں نظر آئے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری اور منفی رنگ لئے ان کے کردار کی بے حد تعریف ہوئی ۔ جہاں ایک طرف عظیم اداکار دلیپ کمار پر پوری فلم مرکوز تھی وہیں دلیپ کمار جیسے زبردست اداکار کے سامنے اپنی اداکاری کے دم پرٹکنا بہت بڑی بات تھی اور ان کی اداکاری کے اسی جوہر نے انہیں اس فلم سے کامیابی کی منزل تک پہنچانے میں بےحد مدد کی۔
نیا دور کے بعد ہی اجیت نے یہ طے کیا کہ وہ اب فلموں میں منفی کردار ادا کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.