the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ممبئی، 25 دسمبر (یو این آئی) بالی وڈ اور بھوجپوری فلموں کی مشہور اداکارہ نغمہ 45 برس کی ہوگیئں۔ نغمہ جن کا حقیقی نام نندیتا مرارجی ہے، کی پیدائش 25 دسمبر 1974 کو ممبئی میں ہوئی ۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1990 میں ریلیز فلم ’باغی‘ سے کیا ۔ اس فلم میں نغمہ کے ساتھ بطور ہیرو سلمان خان تھے حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا سکی لیکن فلم کی موسیقی اور نغموں کو شائقین نے بہت پسند کیا ۔ سال 1992 میں فیروز خان کے بینر تلے بنی فلم ’یلغارُ میں



نغمہ کو سنجے دت کے اپوزٹ کام کرنے کا موقع ملا لیکن بدقسمتی سے یہ فلم بھی ناکام رہی۔ 1994 میں آئی فلم ’سہاگ‘ نغمہ کے کیریئر کی پہلی ہٹ فلم ثابت ہوئی ۔ اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ ان کی جوڑی کو کافی پسند کیا گیا۔

اسی درمیان نغمہ نے ہندی کے علاوہ بھوجپور، تمل، تیلگو، ملیالم، کنڑ، مراٹھی اور پنجابی فلموں میں کام کیا۔ سال 2007 کے بعد وہ فلم انڈسٹری کو الوداع کہہ کرسیاست میں سرگرم ہوگئیں تھیں ۔ نغمہ ایک مرتبہ پھر فلمی دنیا میں کم بیک کرنا چاہتی ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.